ہم خطے میں امریکی نقل و حرکت کو غیر موثر بنانے میں کامیاب ہو گئے، ایڈمرل شہرام ایرانی

ہم خطے میں امریکی نقل و حرکت کو غیر موثر بنانے میں کامیاب ہو گئے، ایڈمرل شہرام ایرانی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ملک کے 86ویں بحری بیڑے کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے "ایمان” اور "امید” پر سپریم لیڈر کی تاکید کا حوالہ دیتے ہوئے ان دونوں اصولوں کو بحریہ کے مشن کی بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے کو ایمان اور امید کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور اس مسئلے کو تمام شعبوں خصوصاً مسلح افواج میں زیر غور لانا چاہیے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس کے پانیوں میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکیوں نے صف بند کر دی ہے، لیکن ہلکے دستے بھیج کر، ہم ان کی نقل و حرکت کو غیر موثر بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

شہرام ایرانی نے بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پختہ ایمان اور امید کی بنیاد پر ملک کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے