دوحہ میں امریکی ایلچی اور حماس رہنماؤں کی ملاقات، تفصیلات سامنے آ گئیں

دوحہ میں امریکی ایلچی اور حماس رہنماؤں کی ملاقات، تفصیلات سامنے آ گئیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی اور مصری ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشرقِ وسطی کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے بدھ کے روز دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات کے تناظر میں انجام پائی جس میں متعدد اہم فریق شریک تھے۔

ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں قیدیوں سے متعلق امور کے خصوصی امریکی نمائندے ایڈم بوهلر نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ قطر کے نمائندے بھی بطور ثالث اجلاس میں موجود تھے۔

حماس کی جانب سے اس نشست میں شرکت کرنے والوں میں محمد درویش، خلیل الحیہ اور زاہر جبارین شامل تھے۔

ایک فلسطینی عہدیدار کے مطابق، دوحہ میں جاری مذاکرات نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، خاص طور پر ان نکات پر جو تاحال اختلافات کا باعث تھے۔ بات چیت کا موجودہ دور ایک نئے مرحلے کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

حماس کے ایک اعلی رکن نے بھی گفتگو کی فضا کو مثبت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی میں غزہ جنگ کے حوالے سے بعض تبدیلیوں کے آثار نظر آرہے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے