ایرانی قوم امریکی صدر کے بیانات سے مرعوب نہیں ہوگی، جنرل سلامی

ایرانی قوم امریکی صدر کے بیانات سے مرعوب نہیں ہوگی، جنرل سلامی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیانات کا مقصد ایرانی عوام کو مایوسی میں مبتلا کرنا اور اسلامی نظام پر سے ان کا اعتماد ختم کرنا ہے، لیکن ایسی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کے ذریعے باعزم اور مزاحمت کرنے والی ایرانی قوم کو نہ مایوس کیا جاسکتا ہے اور نہ مرعوب۔ ایرانی قوم ماضی میں بھی سخت ترین حالات سے کامیابی سے گزرچکی ہے اور موجودہ مسائل کو اپنے زور بازوسے حل کرے گی۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اسلامی نظام سے وفادار ہے اور یہ وفاداری باقی رہے گی، لہذا تمہاری کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے