مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی بستیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
المیادین کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کے جواب میں القدس بریگیڈ نے اشدود، عسقلان، سدیروت اور دیگر بستیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل بارہا دعوی کرچکا ہے کہ اس نے مزاحمتی گروہوں کی دفاعی صلاحیت کو تباہ کردیا ہے۔ اس کے باوجود فلسطینی مزاحمتی قوتیں 19 ماہ گزر جانے کے بعد بھی مسلسل صہیونی اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے اطلاع دی ہے کہ اس کے مجاہدین نے صہیونی فوج کی گاڑی تباہ کر دی ہے۔ یہ کارروائی مشرقی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں انجام دی گئی۔