صدر ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ دستاویز پر دستخط+ویڈیو

صدر ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ دستاویز پر دستخط+ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطی کے دورے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ آج صبح ریاض پہنچ گئے جہاں سعودی عرب کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمامہ پیلس میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط کیے۔ 

معاہدے میں زیادہ تر توجہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر مرکوز تھی جس میں سعودی مسلح افواج کے لئے سپورٹ سروسز، اسپیئر پارٹس اور نیشنل گارڈ کے زمینی اور فضائی نظام کے لئے تربیت شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن میں دونوں ممالک کے کسٹمز، عدالتی تعاون کے ساتھ ساتھ سعودی وزارت داخلہ اور امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے درمیان شراکت داری بھی شامل ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے