تہران، ایران و ترکی کی وزرات خارجہ کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس

تہران، ایران و ترکی کی وزرات خارجہ کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں ایران اور ترکی کی وزرات خارجہ کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی میزبانی ایران کی وزارت خارجہ میں بحیرہ روم و مشرقی یورپ کے امور کے ڈائریکٹر جنرل محمود حیدری نے کی جبکہ ترکیہ کی جانب سے ایران و عراق کے امور کے ڈائریکٹر جنرل رضا گونای شریک ہوئے۔ نشست میں تہران میں ترکی کے سفیر حجابی گرلانقیچ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

فریقین نے تجارت، بینکاری، سیاحت، پارلیمانی روابط، سرحدی سیکورٹی، عدالتی و قونصلر تعاون، تعلیمی و سائنسی شراکت داری اور ماحولیاتی تعاون جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

محمود حیدری نے ترک حکومت کی جانب سے عام شہر میں ایرانی قونصل خانہ قائم کرنے کی منظوری پر اظہار تشکر کیا اور ترکیہ میں بعض ایرانی شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے