اسرائیل کے صنعتی علاقے یمنی میزائلوں کی زد میں

اسرائیل کے صنعتی علاقے یمنی میزائلوں کی زد میں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے صہیونی تنصیبات پر حملوں کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یمن کے ایک عسکری ذریعے نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے قابض صہیونی حکومت کے خلاف اپنی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

لبنانی اخبار الاخبار سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی ذریعے نے کہا کہ اقتصادی زونز اور دیگر اہم تنصیبات کو بھی یمنی میزائلوں کے اہداف میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے یمنی بندرگاہوں پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے دھمکی دی تھی کہ تل ابیب کی جانب سے یمن پر حملے مزید شدید ہوں گے، جس پر یمنی قیادت نے دشمن کو حیران کردینے والے حملوں کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

عسکری ذریعے نے مزید انکشاف کیا کہ حیفا میں موجود اسرائیلی پیٹروکیمیکل اور تیل کی صنعتیں بھی یمنی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ اس وقت حیفا میں اسرائیل کی 60 فیصد تیل کی صنعت اور 40 فیصد بجلی گھر قائم ہیں۔

یمنی ذریعے نے زور دے کر کہا کہ یمنی افواج کسی بھی قسم کی سرخ لکیر کو تسلیم نہیں کرتیں۔ اگر دشمن ہمارے ہوائی اڈے پر بمباری کرے تو ہم بھی اس کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے