مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب محمد رضا عارف نے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ازبکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
ایرانی نائب صدر مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود ثقافتی اور تاریخی مشترکات دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ گہری جڑیں اقتصادی، توانائی، سیاحت، ثقافتی، تجارتی، سائنسی اور نجی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16ویں مشترکہ تعاون سربراہی کانفرنس، دوطرفہ تعلقات میں پہلے سے کہیں زیادہ خوشحالی کی راہ ہموار کر رہی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون تمام شعبوں میں مزید وسعت پائے گا۔
اس ملاقات میں ازبک وزیر اعظم عبداللہ عارف اوف نے دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں کی ملاقاتوں کو اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے کی بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا: اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ازبکستان کا قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
عارف اوف نے ایران اور ازبکستان کے درمیان 500 ملین ڈالر کی تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کی طویل مدتی منصوبہ بندی کے لئے ایران اور ازبکستان کے نجی شعبوں کو موجودہ سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔