مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ازبکستان کے وزیر اعظم عارف اوف، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کی سرکاری دعوت پر آج صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جہاں وزیر صنعت و تجارت نے ان کا استقبال کیا۔
ازبکستانی وزیر اعظم کے دورہ تہران کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
اس موقع پر ایران اور ازبکستان کے مشترکہ کمیشن کا 16واں اجلاس منعقد ہوگا اور ازبک تجارتی مرکز کا افتتاح کیا جائے گا۔
گزشتہ رات ایران ازبکستان کے مشترکہ تعاون کمیشن کے چیئرمین سید محمد اتابک نے اپنے ازبک ہم منصب قدرت اوف کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عمل درآمد کے لیے طے پانے والی شرائط اور دستاویزات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔