پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی پر اتفاق، ایران کا خیر مقدم

پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی پر اتفاق، ایران کا خیر مقدم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہونے والے اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کو خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے اس فرصت سے استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بحرانی حالات میں دونوں ملکوں کی اعلی قیادت نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

بقائی نے امید ظاہر کی کہ سیز فائر کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات دوبارہ معمول پر آجائیں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے