سعودی عرب کی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مشروط آمادگی!

سعودی عرب کی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مشروط آمادگی!

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کے سیاسی رہنما محمد الدلیمی نے بتایا کہ سعودی عرب نے بغداد میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

عراقی رہنما کے مطابق سعودی عرب نے یہ شرط رکھی ہے کہ بغداد میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل شام پر قابض دہشت گرد رژیم کے سربراہ ابو محمد الجولانی کو مدعو کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے یہ شرط بعض خلیجی عرب ممالک کی عراق کی موجودہ صورتحال کو دوبارہ سبوتاژ کرنے کے خفیہ امریکی منصوبے کی حمایت کی نشاندہی کرتی ہے۔

الدلیمی نے مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغداد میں شامی سفیر کی موجودگی پر اکتفا کرتے ہوئے الجولانی کو مدعو نہ کرے، کیونکہ ان کے خلاف عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے