مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ لفظ "خراسان” کی اصل "خور آسان” سے ہے، جس کا مطلب ہے "سورج کی واپسی اور طلوع آفتاب کا مقدس مقام” ہے اور امام رضا (ع) کی آمد کے ساتھ ہی خراسان مزید نورانی ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام رضا (ع) اور ان کا نورانی روضہ ہمارے لئے عظیم نعمت ہیں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم کی یکجہتی اور وحدت امام رضا علیہ السلام سے ہماری محبت اور عقیدت کی مرہون منت ہے۔