مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن سے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل فائر کیے گئے، جب کہ امریکی ساختہ دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔
رپورٹس کے مطابق میزائل حملے کے بعد تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جب کہ مقبوضہ یروشلم اور مشرقی تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صہیونی فضائی دفاعی نظام حملے کو روکنے کی کوشش میں مصروف رہا، تاہم "تھاڈ” سسٹم مسلسل دوسری بار یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ صہیونی چینل 14 نے اس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
میزائل حملے کے باعث بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں، اور لاکھوں افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق ایک صہیونی شہری پناہ گاہ جاتے ہوئے زخمی بھی ہوا۔