بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، شیخ الازہر کی فریقین کو صبر و تحمل کی اپیل

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، شیخ الازہر کی فریقین کو صبر و تحمل کی اپیل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے ملک کی بندرگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بھارتی وزیر دفاع نے آرمی چیف اور مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مزید 6 بھارتی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی کشمیر میں ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بھارتی بمباری کے نتیجے میں 5 عام شہری جاں بحق اور کم از کم 29 زخمی ہوئے ہیں۔

ان حالات میں جامعہ ازہر مصر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جیسے ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ گفت و شنید کو ترجیح دیں۔

شیخ الازہر نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر لوٹ آئیں، کیونکہ آج کی دنیا مزید جنگوں اور تنازعات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے