مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ایران میں مبینہ ایٹمی سائٹ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے نمائندہ مشن نے سوشل ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ منافقین کا طریقۂ کار یہی ہے کہ وہ جعلی رپورٹوں کو بظاہر انٹیلیجنس معلومات کے طور پر پیش کرکے مغربی خفیہ ایجنسیوں خصوصا امریکہ کو فراہم کرتا ہے تاکہ خود کو معتبر ظاہر کرسکے۔
ایرانی مشن نے مزید کہا ہے کہ اپنے اعتبار پر سوالات اٹھنے پر منافقین مغربی ممالک کے وسائل سے فائدہ اٹھا کر پروپیگنڈوں کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔