ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے اہم ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تاکید

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے اہم ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تاکید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں خطے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے بھارتی حکام سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی جانب سے کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے کی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی کو ہوا دینے کا خواہاں نہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے