امریکہ یمن جنگ بندی پر تل ابیب سیخ پا؛ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے پہلوتہی

امریکہ یمن جنگ بندی پر تل ابیب سیخ پا؛ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے پہلوتہی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن کی انصار اللہ پر حملے روکنے کے غیر متوقع اعلان کے بعد اسرائیلی میڈیا نے غاصب رژیم کے انفراسٹرکچر کے خلاف بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے۔

 اسرائیلی چینل 14 نے اس حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی اعلان  کے بعد اسرائیل کے اعلیٰ فوجی اور سیکورٹی کمانڈروں نے وسیع مشاورتی ملاقاتیں کیں جہاں ایک اہم ترین منظرنامے کا جائزہ لیا گیا جس میں پاور گرڈ جیسے اہم انفراسٹرکچر پر یمنی حملوں کا امکان تھا۔

 صیہونی ذرائع نے خبردار کیا کہ امکان ہے کہ یمنی افواج اسرائیل کی فوجی اور سویلین پوزیشنوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گی۔ 

 دریں اثنا، اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے روزنامہ یدیعوت احرونوت کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: "ہمیں ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان سے پہلے کسی قسم کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

عبرانی  اخبار یسرائیل ہیوم نے امریکی صدر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مستقبل کے اقدامات کو نیتن یاہو پر بھروسہ کیے بغیر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے