مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ روس اگر رضامند ہو تو وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ اس کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے اسپوتنک نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ روس ایک بااثر ملک ہے اور اگر وہ چاہے تو تمام بڑے ممالک کی دوستی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
افتخار احمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور یہ حالیہ برسوں میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے بڑی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے میں دونوں طرف سے لوگ مارے گئے ہیں۔