مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور طاقت کے استعمال کو مسترد کرنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
بقائی نے کہا کہ دو بڑی قوموں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق کشیدگی میں کمی کی طرف قدم اٹھائیں گے اور صورت حال کو مزید خراب ہونے سے روکیں گے۔
ایرانی ترجمان نے تیسرے فریق بالخصوص اسرائیلی رژیم کی طرف سے کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کے خلاف بھی خبردار کیا۔