مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے مختلف شہروں پر صہیونی حکومت کے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہے۔ یمن کا جواب آنے والا ہے، غزہ کی حمایت جاری رہے گی اور نتن یاہو کو استعفی دینا ہوگا۔
یمنی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں صنعا ایئرپورٹ، عمران سیمنٹ فیکٹری اور حزیز بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم 3 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے۔