ایران کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی اور یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، سینئر عہدیدار

ایران کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی اور یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، سینئر عہدیدار

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ بہروز کمال وندی نے ایک بار پھر ملک کے پرامن ایٹمی پروگرام اور یورینیم افزودگی کے حق پر زور دیا۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حق حاصل ہے اور ہم توانائی کے لیے مکمل طور پر فوسل فیول پر انحصار نہیں کر سکتے۔

کمالوندی نے امریکی وزیر خارجہ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز، بیلجیم، جنوبی کوریا، برازیل اور جاپان جیسے ممالک بھی جوہری ہتھیاروں کے بغیر افزودگی کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران کو جوہری افزودگی نہیں کرنی چاہیے، تاہم وہ بیرون ملک سے افزودہ یورینیم درآمد کر سکتا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان 12، 19 اور 26 اپریل کو عمان کے دارالحکومت مسقط اور اطالوی دارالحکومت روم میں مذاکرات کے تین دور ہوئے ہیں جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام اور تہران پر سے پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔ مذاکرات کا چوتھا دور اتوار کو مسقط میں متوقع ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے