مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ معاہدے کے لیے ایران کی شرائط کے بارے میں ایک نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری ریڈ لائنز واضح ہیں اور ہم صرف جوہری معاملے پر بات کر رہے ہیں اور ہم اپنے جائز موقف سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں پرامن استعمال کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہے اور مذاکرات میں دوسرے فریق کو عمل کے ذریعے اپنی نیک نیتی ثابت کرنا ہوگی۔
مہاجرانی نے کہا کہ امریکی پابندیاں مذاکرات کے حوالے سے واشنگٹن کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں اور ان کے رویے سے بھی مذاکرات میں بے ایمانی ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے عمانی وزیر خارجہ کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں اور ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار ہیں۔