صہیونی حکومت کے یمن پر وحشیانہ حملے، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت

صہیونی حکومت کے یمن پر وحشیانہ حملے، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیل کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ اور دیگر بنیادی تنصیبات پر کیے جانے والے فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کے یہ حملے امریکہ کی مکمل حمایت اور شرکت کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسماعیل بقائی نے عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی ملکوں پر صہیونی و امریکی جارحیت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں عدم استحکام کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی جرائم کا خاتمہ اور ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتی کارروائی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے