الجولانی کے کارندے کی نیتن یاہو کو دھمکی؛ حملے بند نہ ہوئے تو مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھیں گے+ ویڈیو

الجولانی کے کارندے کی نیتن یاہو کو دھمکی؛ حملے بند نہ ہوئے تو مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھیں گے+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض جولانی رژیم کے ایک کارندے  نے صیہونی حکومت کی دمشق کے خلاف جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے شام کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "اے اسرائیل، اے نیتن یاہو، تم نے حما، حمص اور دمشق پر بمباری کی، جب ہمارا لیڈر احمد الشعراء حکم دے گا تو ہم اسرائیل میں داخل ہو جائیں گے اور زیر زمین سے تم پر وار کریں گے!

 یہ اس وقت ہے جب ہفتے کی صبح صیہونی جنگی طیاروں نے دمشق، درعا اور حما کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

 صیہونی حکومت نے دروزیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے شام کے صدارتی محل کے قریب حملہ کیا اور اسے دمشق پر قابض الجولانی کے لئے واضح پیغام قرار دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے