ایران کے جوہری مسئلے پر سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں، یورپی یونین

ایران کے جوہری مسئلے پر سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں، یورپی یونین

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس کا کہنا ہے کہ یونین ایرانی جوہری معاملے پر سفارت کاری کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کی تاکہ ایرانی جوہری مسئلے پر یورپی یونین کی سفارت کاری کی حمایت اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا جا سکے۔”

انہوں نے ایک بار پھر ایران میں زیر حراست میں یورپی شہریوں اور انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

ایرانی جوہری معاملے پر سفارت کاری کی حمایت کے بارے میں کالاس کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اپریل کے اواخر سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 13 اپریل کو مسقط میں، دوسرا دور 19 اپریل کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں جب کہ تیسرا دور 26 مئی کو عمان میں منعقد ہوا، تاہم چوتھا دور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے