ایران نے 1200 کلومیٹر رینج کے حامل جدید ترین بیلسٹک میزائل 'قاسم بصیر' کی رونمائی کر دی

ایران نے 1200 کلومیٹر رینج کے حامل جدید ترین بیلسٹک میزائل 'قاسم بصیر' کی رونمائی کر دی

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے قومی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر صلاحیت کا حامل ہوگا اور یہ مختلف فضائی دفاعی شیلڈ جیسے THAAD، Patriot اور اسرائیلی رژیم کے دفاعی سسٹم کے خلاف بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میزائیل کی رینج 1,200 کلومیٹر ہے اور ٹیسٹ فائر کی ویڈیو آج رات قومی چینل پر نشر کی گئی ، جس میں بیلسٹک میزائل اپنے ہدف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف گزشتہ سال کی دو انتقامی کارروائیوں کا تجربہ حاصل کرنے کے بعد یہ میزائل بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے امریکیوں کو خبردار کیا کہ ’’اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ "ہم دشمن کے مفادات اور ٹھکانوں پر حملہ کریں گے،ک اور ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گے اور اس سلسلے میں نہ ہی کوئی حد دیکھیں گے۔

جنرل ناصر زادہ نے خبردار کیا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے دشمن نہیں ہیں اور وہ ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی سرزمین پر امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے