مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فائر فائٹر وحید باخدا نے مشہد میں فارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے پیامبر اعظم بلیوارڈ میں ایک موٹر سائیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال امدادی ٹیمیں سائٹ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
وحید باخدا نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود کمانڈر کے مطابق، 4000 مربع میٹر ٹائر اور گتے کا گودام مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے، اور فائر فائٹرز فی الحال آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔