مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رئیسی اور آل ہاشم کے اہل خانہ نے 19 مئی 2024ء کے المناک حادثے کی یاد میں شہدائے خدمت کی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ تقریب ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر منعقد کی گئی تھی جہاں گزشتہ سال ملک کے صدر سمیت اعلی حکام شہید ہوگئے تھے۔
اس تقریب میں شہدائے خدمت سمیت ان تمام کرداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے وطن کے لیے جانیں قربان کیں۔
تقریب کے شرکاء نے ہیلی کاپٹر حادثے کے تلخ دنوں کو یاد کرتے ہوئے شہدائے خدمت سے تجدید عہد کیا۔