مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کچھ ہی دیر پہلے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا یہ دورہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کے تحت کیا جارہا ہے۔
سید عباس عراقچی اس دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سید عباس عراقچی پاکستان کے بعد بھارت کا بھی سرکاری دورہ کریں گے۔