سپاہ پاسداران انقلاب دشمن کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب دشمن کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے، جنرل سلامی

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ کی جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب دشمنوں سے خوفزدہ ہوئے بغیر ان کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے اور وہ ہرگز پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی ڈکشنری میں عقب نشینی کا لفظ موجود نہیں ہے، بلکہ پیش قدمی اور ترقی اس کے نصب العین میں شامل ہے۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ مسلح افواج کا فرض ہے کہ وہ دشمن کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور دشمن کو جارحیت کا موقع نہ دیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے