مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک نومولود فلسطینی بچہ یحیی السنوار شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع نے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک ضعیف فلسطینی شہری شہید نومولود بچے کی لاش اٹھائے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ وہ ویڈیو میں کہتا ہے کہ یہ اس نومولود کا نام عظیم رہنما شہید السنوار کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اگرچہ وہ شہید ہوگیے لیکن ان کا نام اور ان کی راہ زندہ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم نہ بھوک سے ڈرے گی اور ہی نہ بمباری کی وجہ سے دشمن کے سامنے جھکے گی۔ ان شاء اللہ ہم صبر کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھیں گے اور سرزمینِ فلسطین کو آزاد کرائیں گے۔
عمررسیدہ فلسطینی نے عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اگرچہ خاموش رہے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ جنگ بھوک، نسل کشی اور بمباری کی ہے۔ ہمارے بچے دودھ کے بغیر مر رہے ہیں، لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔
انہوں نے امت مسلمہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی ایک فیصلہ کن دن ہو گا، وہ دن جب ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔