یمنی فوج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ معطل

یمنی فوج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ معطل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

 صہیونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے قریب آنے پر فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں سائرن بجنے لگے ہیں۔

صہیونی فوج نے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات اور پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب، نیتانیا، اشدود اور مغربی بیت المقدس میں میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں بن گوریان ایئرپورٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ ہوائی جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے جبکہ اطراف میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے