ترکی، نتن یاہو کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار

ترکی، نتن یاہو کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوان کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے طیارے کو ترکی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے اسرائیلی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ نتن یاہو کے طیارے کو بھی اس پالیسی سے استثنا نہیں دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق نتن یاہو 7 سے 11 مئی کے درمیان آذربائیجان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ ترکی نے باکو کی درخواست پر نتن یاہو کے طیارے کو گزرنے کی اجازت دی ہے تاہم ترک وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کچلی نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ کو اس حوالے سے آذربائیجان کی جانب سے کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں بھی ترکی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ صہیونی صدر باکو میں ایک ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے