دنیا غزہ میں جاری صیہونی مظالم کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، مصری مندوب

دنیا غزہ میں جاری صیہونی مظالم کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، مصری مندوب

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مصر کی نمائندہ یاسمین موسی نے کہا ہے کہ مصر تمام سیاسی اور قانونی میدانوں میں مسئلہ فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے ملک کا موقف واضح اور مستقل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا: "مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جاری شکایات، خاص طور پر غزہ کی پٹی کی تباہ کن صورت حال کے پیش نظر، فلسطین کاز پہلے سے کہیں زیادہ حل طلب اہمیت اختیار کر گیا ہے۔”

 بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مصر کی مندوب نے زور دے کر کہا: "اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور دنیا آنے والے مہینوں میں آئی سی سی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اقوام متحدہ کے اداروں کی سطح پر ایک وسیع سیاسی تحریک شروع ہو سکے۔”

 انہوں نے کہا: "بین الاقوامی فوجداری عدالت میں زیادہ تر ممالک کے نمائندوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، ان میں سب سے اہم حق خود ارادیت ہے۔”

یاسمین موسی نے کہا: تقریباً 40 ممالک نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے خاص طور پر فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں، غزہ کی ناکہ بندی اٹھانے، اور انسانی امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنے فرائض کی پاسداری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔”

یاسمین موسی نے مزید کہا: "طویل مدت میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ یہ اقوام متحدہ سے منسلک مرکزی عدالتی ادارہ ہے۔”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے