لبنان کے تحفظ اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں، شیخ نعیم قاسم

لبنان کے تحفظ اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں، شیخ نعیم قاسم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے لبنانی معیشت کی بحالی، کرپشن کے خلاف جنگ اور ملکی سالمیت کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لبنانی جریدہ اقتدار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان میں ایک طاقتور اور موثر تنظیم ہے جو اپنے اتحادیوں اور نمائندوں کے ساتھ مل کر لبنان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے لبنان کی معیشت کے احیاء، اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی، کرپشن کے خلاف جنگ اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے قیام پر اپنے اتحادیوں اور لبنانی جماعتوں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم ایک آزادی کی تحریک کے طور پر مزاحمت کے سامنے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کسی بھی شکل میں اسرائیلی قبضے اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل اور عربی حکومتوں کے درمیان تعلقات کی معمول پر لانے کی کوششوں کو فلسطین ختم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

شیخ نعیم قاسم نے جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا جائزہ لے کر اپنی خامیوں کی تحقیق کرنا ان کی جماعت کی کمترین ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل کے لیے تدابیر اختیار کیے جاسکیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جو چیز ثابت ہے وہ حزب اللہ کی بنیادوں کی مضبوطی ہے اور ان بنیادوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے تمام طریقے اختیار کیے جائیں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے