غزہ میں صہیونی فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع کی منظوری

غزہ میں صہیونی فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع کی منظوری

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی کابینہ اور فوج نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ اس مقصد کے لیے کئی ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق، سیکیورٹی کابینہ اور اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید وسیع پیمانے پر کارروائی کا منصوبہ منظور کرلیا ہے۔ اسی تناظر میں ہزاروں ریزرو اہلکاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی کابینہ آئندہ اتوار کو ایک اور اجلاس میں غزہ میں زمینی کارروائیوں کی مزید توسیع کے فیصلے پر غور کرے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فی الحال غزہ کے تمام علاقوں میں ہمہ گیر زمینی حملے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، بلکہ صرف ایک سطح پر کارروائی کو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے