ایرانی قوم دشمن کی دھونس دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی، امام جمعہ قم

ایرانی قوم دشمن کی دھونس دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی، امام جمعہ قم

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عشرہ کرامت کی مناسبت سے تہنیت پیش کرتے ہوئے اہل بیت عظام کی تعلیمات کی ترویج اور پیروی پر زور دیا۔

انہوں نے حوزہ علمیہ قم کے تاریخی پس منظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر قم 12 صدیوں سے علوم کا مرکز چلا آرہا ہے اور یہ اسلامی انقلاب کے استحکام اور دینی اور معاشرتی علوم کی ترویج کا ایک مثالی ادارہ ہے۔

انہوں نے دشمنوں بالخصوص امریکہ کی سازشوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا: ایرانی قوم صبر اور استقامت والی قوم ہے جو انقلاب کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا:ایران کی باشعور قوم اپنے ایمان اور پختہ ارادے پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی فتنے اور دھمکی کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے