مذاکراتی ٹیم امریکہ کی شرارتوں پر کڑی نظر رکھے، امام جمعہ تہران

مذاکراتی ٹیم امریکہ کی شرارتوں پر کڑی نظر رکھے، امام جمعہ تہران

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے تعلیمات اہل بیت پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

انہوں نے یوم "معلم”  کے موقع پر اساتذہ کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: حکومت اور عوام کو ملک کے اساتذہ کی عزت کرنی چاہیے۔

آیت اللہ صدیقی نے عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے کہا کہ اسلام میں مزدور کو ایک باوقار مقام حاصل ہے اور مشہور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدور کا ہاتھ چوما، لہذا ہمیں محنت کی قدر کرتے ہوئے محنت کشوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

 انہوں نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک کی مذاکراتی ٹیم سے سفارش کی کہ وہ واشنگٹن کی عالمی معاہدے سے متعلق برسوں کی خلاف ورزیوں کی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے امریکی ٹیم کو شرارتوں کا موقع نہ دے۔

 تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ برجام (ایران امریکہ جوہری معاہدہ) ایک سبق ہے، تاہم ہماری مذاکراتی ٹیم اعلیٰ حکام اور قیادت کی نگرانی میں مستعد اور چوکس ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جوہری مسئلہ ہمارے لیے نہایت اہم ہے اور آج جوہری توانائی زندگی کے تمام شعبوں خاص طور پر زراعت، طب اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارے سرمائے کا حصہ ہے اور اس سرمائے پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے