مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج کی جانب سے غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے جواب میں یمنی فوج نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یمن سے فائر ہونے والا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے غزہ کی حمایت کی وجہ سے یمن کے مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کئے ہیں۔ یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں امریکی بحری بیڑا ٹرومین اور دیگر کشتیوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔