حشد الشعبی عراق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، عمار الحکیم

حشد الشعبی عراق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، عمار الحکیم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا کہ حشد الشعبی عراق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اگر عراق میں اس تنظیم کے جوانوں کا پاک لہو نہ ہوتا تو ملک کبھی آزاد نہ ہوتا۔

انہوں حشد الشعبی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے سکیورٹی اقدامات اور عسکری کامیابیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

عمار الحکیم نے حشد الشعبی کی سخت عسکری تربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کہا کہ یہ مسئلہ احتیاط اور سنجیدگی کا متقاضی ہے کیونکہ اس تنظیم کی عزت اور ساکھ کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں موجود امن و استحکام شاید بہت سے ممالک میں موجود نہ ہو اور یہ خدا کے فضل اور حشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کا مرہون منت ہے

عمار حکیم نے کہا کہ دہشت گردی عراقیوں کو امن کے لئے ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی ضرورت کو پہچاننے کا ایک موقع ہے اور اگر یہ چیلنج نہ ہوتا تو آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے سے حشد الشعبی وجود میں نہ آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نے صدام کی بعث حکومت کی خدمت کی اور یہ بات بعض دہشت گرد سرغنوں کے اعترافات اور سابق حکومت میں ان کی تاریخ اور موقف سے ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے طے شدہ منصوبے کے مطابق بغداد میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہوں نے مرجعیت کی جانب سے دفاعی جہاد کے فتوے اور حشد الشعبی کی تشکیل کو نظر انداز کیا تھا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے