نئی پابندی امریکہ کی دوسرے ممالک کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی پرانی روش ہے، ایران

نئی پابندی امریکہ کی دوسرے ممالک کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی پرانی روش ہے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے بہانے ایران اور دیگر کئی ممالک میں بعض افراد اور قانونی اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا

بقائی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایرانی کمپنیوں کے خلاف جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ امریکہ کی دوسرے ممالک کے حقوق اور مفادات پر ڈاکہ ڈالنے کی پرانی روش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی ساز اقتصادی دہشت گردی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے درمیان دوستانہ اور قانونی تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی پابندیوں کو ایرانی قوم کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام اور مجرمانہ پالیسی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی فیصلہ سازوں کے متضاد روئے اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے میں ان غیر سنجیدگی کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے  ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی دشمنی کی طویل تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پابندیوں سے ایرانی عوام کی امریکہ پر بے اعتمادی اور گہرے شک کو تقویت ملتی ہے۔

بقائی نے کہا کہ ایرانی قوم امریکہ کی دھمکیوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح مزاحمت کا راستہ اپناتے ہوئے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے