مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی مقاومت کے حملوں کی وجہ سے صیہونی فوجیوں کی بڑی تعداد کو نابلس کے جنوبی علاقے میں واقع بیتا نامی بستی میں تعینات کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی مجاہدین اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مجاہدین نے صہیونی فورسز کے راستے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیے جس کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بستی پر حملہ کیا اور زمینی کارروائی کے لیے نیچے اترے تو مزاحمت کاروں نے ان پر اچانک حملہ کردیا، اور ان کو دستی بموں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمی فوجیوں کو منتقل کرنے کے لیے علاقے میں ایمبولینسیں روانہ کی گئی ہیں۔