مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نائب صدر جی ڈی ونس نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں صدر ٹرمپ کے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ایک مستقل حل کے خواہاں ہیں۔ آئندہ سو دن نہایت حساس ہوں گے اور اس دوران کانگریس اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پڑے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں تیز رفتار اور وسیع پیمانے پر تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔