دو ریاستی حل مکمل طور پر خطرے سے دوچار ہے، گوتریس

دو ریاستی حل مکمل طور پر خطرے سے دوچار ہے، گوتریس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا ادراک کرنے کی سیاسی خواہش پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوتی جارہی ہے۔ 

انہوں نے ممالک سے دو ریاستی حل کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ 

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبر دار کیا کہ 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے تقریباً دو ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

انہوں  نے غزہ کی پٹی کے لئے امداد کی ترسیل پر عائد پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انسانی بحران میں دھکیل دیا گیا ہے۔

 گوٹریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی رژیم عالمی امداد کو فوجی مقاصد کے لیے دباؤ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے