مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے میں ایجنسی کو اس پر نگرانی کا حق ملنا چاہیے۔
گروسی نے کہا کہ کوئی بھی ایسا معاہدہ جس پر ایجنسی فریقین کی عملداری کو یقینی نہ بنایا جائے، زیادہ معتبر نہیں ہوگا۔
گروسی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب آئی اے ای اے کے سیف گارڈ ایشوز کے سربراہ ماسیمو اپارو نے حالیہ دنوں تہران کا دورہ کیا اور ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے بین الاقوامی، قانونی اور پارلیمانی امور کے نائب سربراہ بہروز کمالوندی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے فنی اور حفاظتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات جاری رکھنے اور طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد پر اتفاق کیا۔
آئی اے ای اے کا وفد کل رات تہران سے ویانا روانہ ہوچکا ہے۔