اسرائیل خطے میں دہشت گردی کی جڑ بن چکا ہے، ایرانی وزیر دفاع

 اسرائیل خطے میں دہشت گردی کی جڑ بن چکا ہے، ایرانی وزیر دفاع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے فلسطینیوں اور لبنانی شہریوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم اور اس پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں دہشت گردی کی جڑ بن چکا ہے۔

انہوں نے تہران میں زمبابوین وزیردفاع اوپا مچنگوری کاشیری سے ملاقات کے دوران براعظم افریقہ کو ایران کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت اسلامی انقلاب کی فطرت سے جڑی ہے، جو خودمختار ریاستوں اور سامراجی قوتوں کے تسلط سے آزادی کی جدوجہد کرنے والے اقوام کی حمایت پر مبنی ہے۔

ایرانی وزیر نے زمبابوے کی نوآبادیات، نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے خلاف تاریخی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ زمبابوے نے ان میدانوں میں نمایاں کردار ادا کرکے افریقہ اور عالمی برادری میں ایک ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔

زمبابوے کی خاتون وزیردفاع نے کہا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور زمبابوے کے تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے۔

انہوں نے جنوبی ایران میں واقع شہید رجائی بندرگاہ میں حالیہ افسوسناک دھماکے پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے