مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے وفد نے تہران میں ایرانی جوہری حکام سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے تکنیکی اور سیف گارڈ ایشوز پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی اے ای اے کے وفد کی قیادت اعلی عہدیدار ماسیمو اپارو نے۔ گذشتہ دنوں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے دورہ تہران کے دوران مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اپارو نے ایرانی جوہری توانائی ادارے کے بین الاقوامی، قانونی اور پارلیمانی امور کے نائب سربراہ بہروز کمالوندی کی سربراہی میں ایرانی وفد سے ملاقات کی۔
مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص تکنیکی اور سیف گارڈ ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے زیر التوا معاملات کا جائزہ لیا اور مسائل کے حل اور آئندہ مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق کیا، نیز اب تک طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
آئی اے ای اے کا وفد کل رات تہران سے ویانا روانہ ہوا۔