غزہ میں جاری صیہونی جرائم انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، ایرانی عہدیدار

غزہ میں جاری صیہونی جرائم انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، ایرانی عہدیدار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے معاون برائے اسٹریٹجک امور محسن اسماعیلی نے  آج صبح بین الاقوامی انسانی حقوق کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دو بڑی عالمی جنگوں کے بعد امن و استحکام کے قیام کی غرض سے انسانی حقوق کے ادارے کی تشکیل ہوئی جس کا خیرمقدم کیا گیا لیکن اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ ادارہ  جنگی جارحیت کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج غزہ پر جاری صیہونی مظالم انسانی حقوق کی تنظیموں کی ناکامی اور بے بسی کا کھلا ثبوت ہیں۔ 

 اسماعیلی نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کی ناکامی کی سب سے اہم وجہ ان اداروں پر مسلط مغربی استعماری ذہنیت ہے جو پوری دنیا کو کنٹرول کرتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک انسانوں کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور انہی کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں یہ سانحات رونما ہو رہے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ مغرب کے برعکس، مشرق، انسانی حقوق کی کوتاہیوں کی تلافی کرنے اور انسانیت کے سامنے ایک نیا منصوبہ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تہران میں منعقدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے اس سربراہی اجلاس میں 22 ممالک کے 40 نمائندوں نے شرکت کی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے