موٹر گاڑیوں کو جی پی ایس سے مربوط کریں، عوام سے پولیس کمشنر کی اپیل

موٹر گاڑیوں کو جی پی ایس سے مربوط کریں، عوام سے پولیس کمشنر کی اپیل

وجئے واڑہ (منصف ویب ڈسک) شہر وجئے واڑہ میں سی سی کیمروں کی تنصیب کی وجہ سے سرقہ کی واردات میں کافی کمی آئی ہے۔ باوجود اس کے سرقہ کی 365 کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔

جن میں موٹر گاڑیوں کے سرقے سے متعلق 185 مقدمات درج کئے گئے ہیں اس معاملہ پر بھی خصوصی نظر رکھی گئی ہے۔ کمشنر پولیس وجئے واڑہ راج شیکھر بابو نے چین اسناچنگ کیس میں گرفتار سارقین کو پریس کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔

کمشنر پولیس نے کہا کہ وجئے واڑہ پولیس نے چین سناچنگ گینگ کو گرفتار کرکے30لاکھ مالیتی زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔ ضلع نیلور سے تعلق رکھنے والے دو بھائی اے گری بابو، مہیش، وینکٹ رمنا اور ایم سندھیا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس گینگ نے جملہ25 چین اسناچنگ کی وارداتیں انجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرقے کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مزید سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ عوام، کافی مہنگی گاڑیاں خریدرہے ہیں۔ پھر کیوں کر ان گاڑیوں کو 2500روپے کے جی پی ایس سے مربوط نہیں کررہے ہیں۔ لہٰذا گاڑیوں کے سرقہ کے تدارک کیلئے مہنگی گاڑیوں میں جی پی ایس کی تنصیب عمل میں لائیں۔

کمشنر پولیس نے مذکورہ ٹولہ کی گرفتاری پر پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ٹولی نہ صرف چین اسناچنگ انجام دیتا تھا بلکہ وہ عوام کو بھی اپنے حملہ کا نشانہ بناتا تھا اور اس ٹولہ کا نشانہ میڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد تھے۔

گاڑیوں کا سرقہ کرنے والے پڑوسی ریاست اڈیشہ جا کر وہاں سے گانجہ اسمگلنگ کررہے ہیں اور ایسے سارقین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے