میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برُا ہو چکا ہوتا : ٹرمپ

میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برُا ہو چکا ہوتا : ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پوتن آگ سے کھیل رہے ہیں اگر میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برُا ہو چکا ہوتا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس پر نئی پابندیاں لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے روس پر ممکنہ نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں یوکرین پر روسی حملوں اور امن مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ برہم ہیں۔جوہری مذاکرات پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ 2روز میں خوشخبری متوقع ہے۔

ماسکو کی جانب سے یوکرین پر بڑے اور مہلک ڈرون حملے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے روسی ہم منصب پوٹین کو“کریزی”قرار دیا۔روس کی جانب سے اتوار کو رات بھر یوکرین کے خلاف ریکارڈ تعداد میں ڈرون حملے کیے گئے، جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا“روس کے ولادیمیر پوٹین کے ساتھ میرے ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ کچھ ہوا ہے، وہ بالکل پاگل ہوگئے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے